عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// سیکورٹی فورسز نے پیر کو جموں خطہ میں دو مختلف مقامات سے ایک زنگ آلود مارٹر گولہ اور ایک گرینیڈ برآمد کیا، جنہیں بعد میں بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) نے بروقت ناکارہ بنا دیا۔
حکام نے بتایا کہ دو مختلف واقعات میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ پارکنگ اور اودھم پور میں ریلوے لائن سے ایک زنگ آلود گرینیڈ اور ایک مارٹر گولہ برآمد ہوا۔
واقعے کے فوراً بعد بم ڈسپوزل سکواڈ (BDS) کے اہلکاروں کو سروس میں بلایا گیا، جنہوں نے بروقت کنٹرول شدہ دھماکہ کا استعمال کرتے ہوئے دونوں کو دھماکے سے اُڑا دیا۔
دوسری جانب پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔