عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// سیکورٹی فورسز نے دو مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد مشترکہ فورسز نے جموں خطے کے اکھنور علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
حکام کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں نے دو مشتبہ افراد کی مشکوک حرکت دیکھی اور انہوں نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر بلایا۔
اُنہوں نے بتایا کہ مشترکہ فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ دونوں مشتبہ افراد مسلح تھے۔ مشتبہ افراد کو مقامی لوگوں نے فوج کی تنصیب کے قریب دیکھا۔
علاقے میں سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں خطہ نے ماضی قریب میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ دیکھا ہے۔