عظمیٰ ویب ڈیسک
پلوامہ// پولیس نے جنوبی ضلع پلوامہ میں چھیڑ چھاڑ اور ہراسانی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس تھانہ پلوامہ کو ایک خاتون (نام ظاہر نہیں کیا گیا) کی طرف سے چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے کے واقعہ کے حوالے سے تحریری شکایت موصول ہوئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ پلوامہ میں بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 75(1) کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 132/24 درج کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان کی شناخت شاہد بلال بھٹ ولد بلال احمد بھٹ سکنہ پنگلینا اور شایان رسول ولدغلام نبی رسول سکنہ راو دگم کاکاپورہ کے طور سے ہوئی ہے۔ دونوں کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ تمام ضروری شواہد اکٹھے کرنے اور متاثرہ کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔