عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر سرینگر ضلع کے قمرواری علاقے میں جمعہ کو ایک غیر مقامی خاتون مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بلال کالونی، قمرواری میں کرائے کے کمرے میں ایک غیر مقامی خاتون نام کی مشتبہ حالات میں موت واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کی موت کی وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ادھر، پولیس نے معاملے کا نوٹس لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔