Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

یہ ہیں ہمارے معاشرے کے جانباز (۲) راہِ مشعل

Towseef
Last updated: July 10, 2024 10:56 pm
Towseef
Share
10 Min Read
SHARE

صارم اقبال ۔ دودھ پتھری

خون کے عطیہ کرنے سے انسان ایک خاص قسم کا قلبی سکون پاتا ہے،عطیہ دہندگان حقیقی معنوں میں خدمت خلق کا مظاہرہ کرتے ہیں۔اسی خدمت سے سرشار ہو کر ہمارا ایک ہیرو آفاق 2016 ء میں خود کینسر کا مریض بن جاتا ہے ۔ لیکن سچ یہی ہےکہ بے بس لوگوں کی فریاد اور آہ میں زبردست اثر ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اُن بے بس اور بے کس لوگوں کی آفاق کی شفا یابی کے لئے مانگی گئی دعائیں سنیں، جن لوگوں کو آفاق نے اپنا خون عطیہ کیا تھا اوروہ موت و حیات کی جنگ لڑ کر صحت یاب ہوا۔ تین بیٹیوں کے باپ کے دل میں عطیہ کے کار خیر عمل نے کبھی بھی ٹھوکریں نہیں کھانے دی بلکہ آفاق پہلے سے زیادہ جذبہ کے ساتھ عطیہ کے اس کار خیر عمل میں پھر سے کود پڑا۔آفاق نہ صرف ایک رضا کار ہے بلکہ آپ نے کوڈ کے دوران ایک غیر سرکاری فلاح و بہبود کی تنظیم کے ساتھ مل کر سرینگر میں ان مریضوں کے کفن دفن میں ہاتھ بٹایا، جن کی کووڈ کے سبب موت واقع ہوئی تھی۔آج کے دن کے حوالے سے جہاں ایک طرف ان عطیہ دہندگان کی حوصلہ افزائی کی تقاریب منعقد ہوتی ہیں تو وہیں ان کے اس کار خیر عمل کو وہ حوصلہ افزائی نہیں ملتی جس کے وہ مستحق ہیں۔

ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والے تیس سالہ نوجوان ناصر نبی شیخ عطیہ د ہند گان میں ایک قابل قدر نام ہے جس نے اب تک 60 بار خون کا عطیہ پیش کیا ہے جو کہ پوری وادی کے لئے رشک کی بات ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ o-ve خون ایک نایاب چیز ہے، جب بھی کسی مریض کو اس قسم کے بلڈ گروپ کی ضرورت پڑتی ہے تو طبی عملہ کے ساتھ ہی مریض بھی پریشان ہوتا ہے۔مگر قدرت نے اس قسم کے بلڈ گروپ عطیہ دہندگان کو خدمت خلق کے ایسے جذبے کو لے کر تخلیق فرمائی ہے کہ ان کی نظر چوبیس گھنٹے موبایل سکرین پر ٹکی رہتی ہے کہ کب ضرورت مند کا پیغام آئے اور ہم ان کے لئے اپنے خون کا عطیہ پیش کریں۔ان ہی لوگوں کی بدولت ملک کے ہر کونے میں کشمیریت زندہ باد کے نعرے لگتے ہیں۔ناصر اور اس کے ساتھی ریاض احمد بٹ جو کہ کھریو پانپور سے تعلق رکھتے ہیں نے’شان کشمیر بلڈ ڈونرز گروپ‘ کے نام سے ایک این جی او قائم کیا جسمیں یہ دونوں نوجوان وادی کشمیر کے اطراف و اکناف سے تعلق رکھنے والے باقی سینکڑوں نوجوانوں کیساتھ مل کر نہ صرف ضرورت مند مریضوں کو اپنے خون کا عطیہ پیش کیابلکہ غریب نادار لوگوں کو ہر ممکن مدد بہم پہنچاتے ہیں۔ناصر کی ایک بات جو راقم کو کافی ذیادہ متاثر کر گئی وہ یہ تھی کہ اگر ناصر کو معمولی سا نزلہ زکام یا بخار ہوتا تو ناصر کو ہمیشہ اپنے افراد خانہ سے سننی پڑتی تھی۔آپ کے رگوں میں جو بھی خون ہے ،اسے آپ عطیہ کرتے ہیں۔آپ کا بیمار ہونا تو طے ہے۔ناصر ان باتوں سے کافی ز یادہ پریشان ہوتا ۔حالانکہ ان باتوں میں میڈیکل سائنس میں کوئی ثبوت نہیں۔ ایک روز ناصر خون کا عطیہ دینے کے لئے گیا ،ا ور اپنے ہمراہ اپنے عیال کا وہ فرد ساتھ لے جاتا ہے جس کے منہ سے باتیں سنی پڑتی تھی۔جب اسپتال پہنچے تو جب ساتھ والے فرد نے مریض کی حالت دیکھی تو اسے احساس ہوا کہ واقعی ناصر کا یہ کام ایک ضرورت مند کے لئے کافی اہم ہے۔ناصر کے مطابق میرے گھر کے فرد نے نہ صرف میرے عطیہ کے اس کارخیر عمل کو سراہا بلکہ اس نے بھی بہت بار اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔بد قسمتی سے ہمارا معاشرہ ایسے بہادر لوگوں کی قربانیوں کو فراموش کر رہا ہے ۔ ان جیسے نوجوانوں کو ہم حوصلہ افزائی کرنے کے با وجود انہیں سرکاری کی طرف سے ایک معمولی سی سند دینے کی بھی سعی نہیں کرتے۔مگر وہ دن ضرور آئے گا جس دن شبیر حسین خان، محترمہ بلقیس آرا جیسی بہن،انسانی ہمدردی میں آفاق کو چھونے والا آفاق ناصر جیسا مددگار کی اہم قربانیوں کو سنہرے حروف میں لکھیں گے۔ ناصر کے ساتھ ان کے دوست ریاض احمد بٹ نے بھی اب تک 24 بار خون کا عطہ پیش کیا ہے۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ابتک ریاض نے 18 مرتہ پلیٹلٹس کا عطیہ کیا ہے جو کہ ایک بہت بڑا کام ہے۔قوم کے ان نوجوانوں کے حوصلوں کو سلام۔ آج کے دن ہم ان انسانی ہمدردی رکھنے والے اپنے بیٹوں کودل کی عمیق گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔یہ وہ ہستیاں ہیں جو ضرورت مند لوگوں کی امیدیں ہیں۔
ایسے سینکڑوں افراد ہیں جو عطیہ کے اس کار خیر عمل کا حصہ ہیں ان میں ایک اور نوجوان قیصر شعبان کا نام بھی ہے جس نے ابھی تک 50 مرتبہ اپنے خون کا عطیہ پیش کیا ہے۔وادی کے ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے قریبا ًدس بار پلیٹلٹس کا بھی عطیہ پیش کیا ہے۔ o-ve بلڈ رکھنے والے اس نوجوان نے ایک غیر سرکاری فلاح و بہبود کی تنظیم بنائی، جس کا نام آپ نےcare for Humanity رکھی ہے جن میں وادی کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے قوم کے نوجوانوں کی بڑی تعداد جڑی ہوئی ہیں جو ہر مفلوک الحال تک بلا مذہب و ملت نہ صرف مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو خون و پلٹلٹس کا عطیہ دیتے ہیں بلکہ انہیں اپنی مقدور کے مطابق مدد بھی کرتے ہیں۔ان ہی نوجوانوں کی بدولت کشمیریت اور یہاں کی انسانیت کے تعی ہمدردی کو ہمیشہ سراہا جاتا ہے۔ اگرچہ وادی میں ہر آنے والے دن انسانیت کے دشمن منشیات فروشوں کو پکڑا جاتا ہے ،جس میں ہماری نئی نسل ملوث نظر آتی ہیں تو وہی ۔ ان نوجوانوں پر اللہ کی رحمت ہو جو ہمارے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر کے پوری انسانیت کو اپنا مقروض بناتے ہیں۔سلام ہو اُن مائوں پر جن مائوں کی آغوش میں ایسے گوہر نایاب پرورش پاتے ہیں جو مسیحا بن کرسماج کے بے سہارے طبقے کو سہارا بن کر مشکل میں ان کا ہاتھ تھامتے ہیں۔سب سے بڑی دلچسپ بات یہ ہے کہ قوم کے ان جانباز سپاہیوں کو ہم بالکل نظر انداز کرتے ہیں اور ان کے لئے حوصلہ افزائی کے لئے محض زبانی شکرانہ بھی پی نہیں کر پاتے۔ حالانکہ ان عطیہ دہندگان کے لئے ہرسال 14 جون کو عالمی بلڈ ڈونرز ڈے منایا جاتا، جسمیں ایسے افرادکو مدعو کیا جاتا جن کی کارکردگی اس فیلڈ میں غیر معمولی سی ہوتی ہیں۔قوم کے لاڈلے شبیر حسین خاں یا باقی عطیہ دہندگان کوکم از کم ریاستی سطح سے لے کر ملکی سطح پر ایک بارقار اعزاز ملنا چاہیے تاکہ بلڈ ڈونرز کی تعدادمیں روز بروز اضافہ ہو سکے۔خاصکر خواتین کی اگر بات کریں تو خون کے کار خیر عمل میں ان کی تعداد مردوں کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔چونکہ جب ہماری بہنیں اس کار خیر عمل میں زیادہ سے زیادہ شریک ہوتی اتنی بیماریوں سے وہ محفوظ رہتی۔
ہمارے ارد گرد ایسے سینکڑوں افراد ہیں جو خون کے کار خیر عمل میں محض رضائے الٰہی حصہ لے رہے ہیں۔ چونکہ راقم کے پاس ان سارے لوگوں تک رسائی حاصل نہ ہو سکی۔ البتہ ان لوگوں سے بھی یہاں کا ہر فرد یہی توقع رکھتا ہے کہ آپ کے اس کار خیر سے نہ صرف کسی فرد واحد کو فائدہ پہنچتا ہےبلکہ پوری انسانیت کو نفع پہنچتا ہے۔کنن پوشہ پورہ کے گلشن صاحب ہو یالال بازار کا عاقب حسن شاہ،آپ کے اس جذبے کو سلام جو جذبہ آپ نے ابھی تک دکھایا ہے۔
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کامیابی کا سفر | لہسن کاکارو بارنفع بخش ثابت کپوارہ کی خاتون بیروزگار نوجوانوں کیلئے ایک تحریک ثابت
صنعت، تجارت و مالیات
ہائی ڈینسٹی سکیم بحران کا شکار | 60فیصد سیب کے پودے سوکھ گئے یا بیماری لگ چکی ہے
صنعت، تجارت و مالیات
سنڈے مارکیٹ سے ہزاروں افراد کا روز گار وابستہ
صنعت، تجارت و مالیات
پیڈل تھرو پیراڈائز سائیکل ریس کی تقریب | 5500 سے زائد سائیکل سواروں کی 10 کیٹیگریز میں شرکت
سپورٹس

Related

کالممضامین

امریکہ میں زہران ممدانی کے خلاف اسلامو فوبک تحریک ندائے حق

July 20, 2025
کالممضامین

! چشم ہائے گہر بار:بڑے کام کا ہے یہ آنکھ کا پانی تجلیات ادراک

July 20, 2025
کالممضامین

افسانوی مجموعہ’’تسکین دل‘‘ کا مطالعہ چند تاثرات

July 18, 2025
کالممضامین

’’تذکرہ‘‘ — ایک فراموش شدہ علمی اور فکری معجزہ تبصرہ

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?