عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// اودھم پور ضلع میں بدھ کی شام سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ایس ایس پی اودھم پور جوگندر سنگھ کے مطابق بسنت گڑھ تحصیل کی سانگ پولیس چوکی کے قریب سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق، شام 8 بجے کے قریب سانگ پولیس چوکی پر ملی ٹینٹوں کے حملے کے بعد بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی قریبی پوسٹوں سے کمک کو موقع پر پہنچا دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔