عظمیٰ ویب ڈیسک
ادھم پور// اودھم پور ضلع کے بسنت گڑھ کے سانگ علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد ایک سنتری کچھ ہوائی گولیاں چلائیں۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ سنتری نے مشتبہ نقل و حرکت کو دیکھنے کے بعد گولی چلائی۔
افسر نے کہا کہ کوئی حملہ نہیں ہوا جیسا کہ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو غیر ضروری پوسٹوں کو گردش کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔