عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر پولیس نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ آپریشن اور خفیہ سرکاری دستاویزات کو چوری کرنے میں ملوث ایک اہم مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ شخص کی شناخت ترون بہل کے طور سے کی گئی ہے جسے جموں شہر کے چھنی ہمت میں واقع اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعہ 353/49 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسے فی الحال چار روزہ پولیس ریمانڈ پر رکھا گیا ہے کیونکہ تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران، بہل نے اہم معلومات فراہم کی جس کی وجہ سے منی لانڈرنگ کے ایک وسیع نیٹ ورک کا پتہ چلا”۔
انہوں نے کہا کہ بہل نے انکشاف کیا کہ اس نے منی لانڈرنگ کے 128 کروڑ روپے حاصل کرنے کیلئے وہ 125 بینک اکاؤنٹس سے جڑا ہے جن کے ذریعے وہ غیر قانونی فنڈز کو درست ثابت کرنے میں کامیاب ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے پاس 16 لگژری کاریں ہیں۔شواہد سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ جموں و کشمیر کے سینئر بیوروکریٹس اور مقامی سیاست دانوں کے ساتھ اس کے ملوث ہیں۔
معاملے کی مزید چھان بین اور پوچھ تاچھ جاری ہے۔