Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

جولائی اور اگست کے مہینوں میں پھول گوبھی اور بند گوبھی کی کاشتکاری کیجئے

Towseef
Last updated: July 9, 2024 11:34 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

زراعت

سہیل بشیر کار، بارہمولہ

پھول گوبھی اور بندگوبھی فروری اور مارچ کے علاوہ جولائی میں اُگائے جاتے ہیں، لہٰذا اس سبزی کا بیج آج لگائیں۔
گوبھی ایک سبزی ہے جو Brassica oleracea خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ اسے پھول گوبھی بھی کہا جاتا ہے۔ اسے اُبال کر، تل کر اور بعض علاقوں میں کچا بھی کھایا جاتا ہے۔ اس کا سر کا حصہ کھایا جاتا ہے جس کا رنگ سفید ہوتا ہے۔ گوبھی سر ایک سفید ترقی meristem کے پر مشتمل ہے۔پھول گوبھی ایک ایسی قدرتی غذا ہے جو ہمارے جسم کو متعدد بیماریوں کے خلاف مضبوط بناتی ہے اور اس سے دل کے مختلف امراض کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

پھول گوبھی موسم سرما کی مشہور سبزی ہے، اس کا ذائقہ پھیکا اور تاثیر سرد و خشک ہے۔ پھول گوبھی میں موجود فاسفورس، وٹامن بی، وٹامن سی پائے جاتے ہیں جو کہ دانتوں کی بیماریوں کے لئے مفید ہیں۔

تحقیق سے یہ بھی دریافت ہوچکا ہے کہ پھول گوبھی میں کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچانے کی خداداد صلاحیت موجود ہے۔ درمیانی جسامت کی ایک پھول گوبھی میں کینو سے زیادہ وٹامن سی، وافر مقدار میں وٹامن کے (K)، بی ٹاکیروٹین کی شکل میں وٹامن اے، کئی اقسام کے وٹامن بی (بی1، بی2، بی3، بی5، بی 6 اور فولک ایسڈ یعنی وٹامن بی9)، فائبر، فائٹو کیمیکلز اور اہم غذائی معدنیات بھی موجود ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ بدہضمی اور اپھارہ کی شکایت ہو جاتی ہے، پھول گوبھی بلغم کو روکتی ہے اور مسوڑھوں کے لئے بہت مفید ہے، یہ خون صاف کرنے والی بہترین سبزیوں میں شمار کی جاتی ہے۔

اس کے استعمال سے پھنسی پھوڑے اور بواسیر کی شکایت ختم ہوجاتی ہے۔ یہ پیشاب لانے کے لئے بھی مفید ہے اور دیگر خصوصیات کی حامل بھی ہے۔علاوہ ازیں یہ خون کو مضر اثرات سے پاک کرتی ہے، جس کی وجہ سے جلد پر اس کے مثبت اثرات پڑتے ہیں۔ خونی وبادی بواسیر کے علاوہ پیشاب کی جلن اور جریان کے لئے بھی بہت مفید ہے۔
ماہرین کے مطابق پھول گوبھی کے صحت بخش اثرات سے مستفید ہونے کے لیے ہمیں اس کے ڈنٹھل اور پتوں کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، اسے تیل اور گھی میں پکانے کے بجائے کچی حالت میں، بھاپ پر نرم کرکے یا پانی میں ابال کر کھانا چاہیے کیونکہ ان صورتوں میں اس کے مفید قدرتی غذائی اجزاء محفوظ رہتے ہیں۔
اس کے علاوہ شوگر کے مریضوں کو بھی اس عام سبزی سے خاص فائدہ پہنچتا ہے کیونکہ گوبھی میں ایسے قدرتی مادّے پائے جاتے ہیں جو خون میں شوگر کی مقدار کم کرتے ہیں۔
بند گوبھی ایک سبزی ہے جو Brassica Oleracea خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ اسے عموماً سلاد میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی بہت سی اقسام ہیں۔ جن کا رنگ ہلکا سبز سے لے کر گہرا سبز ہوتا ہے۔ یہ اصل میں پتے ہوتے ہیں۔ اسے گھریلو باغیچوں میں آسانی سے اگایا جا سکتا ہے۔بند گوبھی کی افادیت پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق بند گوبھی میں سَلفر، بنیادی وٹامنز اور منرلز کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جو کہ نہ صرف بیماریوں سے بچاؤ ممکن بناتی ہے بلکہ جسمانی قوت کے لیے بھی نہایت موزوں ہے۔بند گوبھی غذائی اجزا سے بھر پور ہوتی ہے، اس میں کیلوریز کی مقدار بہت کم جبکہ پروٹین، فائبر، وٹامن کے، وٹامن سی، فولیٹ، وٹامن بی، کیلشیم اور پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے، اس میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ بھی پائے جاتے ہیں جو کہ انسانی صحت کے لیے ناگزیر قرار دیئے جاتے ہیں، یہ کم کیلوری اور صفر کولیسٹرول ہونے کے سبب دل کی حفاظت کے لیے بہترین سبزی ہے۔
پھول گوبھی اور بندگوبھی لگانے سے پہلے تین بار زمین کو اچھے سے جوتیے، کم از کم تین بار جوتیے۔بہتر ہے کہ ورمی کمپوسٹ کا استعمال کیجئے۔اگر ورمی کمپوسٹ نہیں ہے تو سڑا ہوا گوبر ڈالیے۔ایک کنال میں میں 13 کوئنٹل گوبر کھاد ڈالیے ،پھول گوبھی کے لیے ایک کنال میں 5.8 کلو یوریا 13 کلو ڈی اے پی اور 5 کلو ایم او پی ڈالیے۔بند گوبھی کے لیے ایک کنال میں 13.7 کلو یوریا، 6.5 کلو ڈی اے پی اور 5 کلو ایم او پی ڈالیے، ڈی اے پی اور ایم او پی ساری پنیری لگانے سے پہلے ڈالیے جبکہ یوریا کا آدھا ڈوز پنیری لگانے سے پہلے ڈالیے، اور بقیہ یوریا پنیری لگانے کے تیس دنوں بعد ڈالیں۔
پھول گوبھی اور بند گوبھی کے لیے پہلے پنیری تیار کی جاتی ہے، پنیری تیار کرنے کے لیے بہتر طریقہ یہ ہے کہ Raised bed بنائے جائیں ،اگر لومی مٹی ہو تو بہتر پیداوار ہوتی ہے. بیج کو زمین میں ڈالنے سے ایک دن پہلے بیڈ میں پانی ڈالیے دوسرے دن بیج ڈالیے. ہلکی سی مٹی سے بیج کو کور کیجئے، اگر دھان کی گھاس ہے تو اس سے کور کیجئے اور ہر تیسرے دن پانی ڈالیے، بیج کا انتخاب اچھی طرح سے کیجئے. پھول گوبھی اور بند گوبھی کے لیے ٹاکیز یا پہوجا کا بیج لائیں، بیج کا انتخاب انتہائی ضروری ہے۔پھول گوبھی کے لیے سب سے اچھی variety جو مارکیٹ میں دستیاب ہے وہ snowcrown ہے جبکہ بند گوبھی کے لیے سب سے اچھی variety جو مارکیٹ میں دستیاب ہے وہ Resist crown ہے۔بند گوبھی اگر آپ کو ایک کنال میں لگانے ہو تو 25 سے 40 گرام جبکہ پھولگوبی 25 سے 30 گرام کا بیج درکار ہوتا ہے ۔
بیج ڈالنے کے 35 سے 40 دن بعد پنیری کو ٹرانسپلانٹ کیجئے،45 دنوں سے زیادہ پرانی پنیری اچھے results نہیں دیتی ،پنیری کو قطار میں لگائیں۔پھول گوبھی اور بندگوبھی میں قطار سے قطار 60 سینٹی میٹر کا فاصلہ جبکہ پودے سے پودے کے درمیان 45 سینٹی میٹر کا فاصلہ رکھیں۔کم سے کم تین بار گوڑائی کیجئے تاکہ گھاس پھوس نہ رہے، ہر دس سے پندرہ دن بعد سینچائی کیجئے۔پنیری لگانے کے 45 دن بعد پھول اور بند گوبھی تیار ہوتی ہے۔
رابطہ : 9906653927

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پیڈل تھرو پیراڈائز سائیکل ریس کی تقریب | 5500 سے زائد سائیکل سواروں کی 10 کیٹیگریز میں شرکت
سپورٹس
! وراثتی لاعلاج بیماری سے پاک بچے | تین افراد کے جینیاتی موا د سے پیدا کرنے کی تکنیک
طب تحقیق اور سائنس
پیاز مختلف وٹامنزکا مرکب ! | صحت کیلئے فائدہ مند فکر ِ ِ صحت
طب تحقیق اور سائنس
پھیپھڑوںکے کینسر کی اہم وجہ تمباکو نوشی قسط(۲)
طب تحقیق اور سائنس

Related

کالممضامین

امریکہ میں زہران ممدانی کے خلاف اسلامو فوبک تحریک ندائے حق

July 20, 2025
کالممضامین

! چشم ہائے گہر بار:بڑے کام کا ہے یہ آنکھ کا پانی تجلیات ادراک

July 20, 2025
کالممضامین

افسانوی مجموعہ’’تسکین دل‘‘ کا مطالعہ چند تاثرات

July 18, 2025
کالممضامین

’’تذکرہ‘‘ — ایک فراموش شدہ علمی اور فکری معجزہ تبصرہ

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?