عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ// جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ آر آر سوین نے منگل کو کٹھوعہ ضلع میں فوج کی گشتی پارٹی پر گھات لگا کر حملہ کرنے والے ملی ٹینٹوں کا سراغ لگانے اور انہیں مار گرانے کے لیے جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ اے ڈی جی پی (امن و قانون) وجے کمار اور اے ڈی جی پی جموں زون آنند جین کے ساتھ سوین نے زمینی سطح پر تعینات پولیس اور فوجی افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔
فوج کی گشتی پارٹی پر پیر کو ملی ٹینٹوں نے حملہ کٹھوعہ ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 150 کلومیٹر دور لوہائی ملہار کے بدنوٹا گاؤں کے قریب مچھیڑی-کنڈلی-ملہار پہاڑی سڑک پر کیا، جس میں پانچ فوجی مارے گئے جبکہ 5 دیگر زخمی ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج کے ایلیٹ پیرا کمانڈوز اور سنفر ڈاگ سرچ آپریشن میں شامل ہوئے جبکہ ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں کو بھی نگرانی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔