یو این آئی
کابل//افغانستان کے 34 میں سے 23 صوبوں میں چار روزہ ڈور ٹو ڈور پولیو مہم پیر سے شروع ہو گئی۔طلوع نیوز نے پیر کو اطلاع دی کہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 80 لاکھ بچوں کو پولیو کی خوراکیں پلائی جائیں گی۔ اس سال دوسری ملک گیر پولیو کے خاتمے کی مہم 3 جون کو شروع کی گئی تھی جس کا مقصد افغان بچوں کو پولیو سے بچانا ہے ۔ملک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے کے بعد افغانستان اس بیماری کے مکمل خاتمے کے بہت قریب پہنچ گیا ہے ۔ادھر شمالی افغانستان کے جوزجان صوبے میں ایک سڑک حادثے میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ یہ اطلاع مقامی حکام نے دی۔پولیس ٹریفک کے صوبائی مینیجر شبیر احمد سعیدی نے بتایا کہ حادثہ اتوار کی رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر گاڑی صوبہ خواجہ کے ضلع دوکوہ میں جوزجان کو پڑوسی صوبے سے ملانے والی شاہراہ پرایک فیول ٹینکر سے ٹکرا گئی۔سعیدی نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کو صوبائی اسپتال لے جایا گیا، جن میں 4 بچے بھی شامل تھے ۔ افغانستان میں حادثات اکثر سڑکوں کی خراب حالت، لاپرواہی سے ڈرائیونگ، مشکل علاقے ، اوور لوڈنگ، اوور ٹیکنگ اور تیز رفتاری کی وجہ سے ہوتے ہیں۔