عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// نہروپارک سرینگر میں اتوار کی صبح مبینہ طور پر سیڑھیوں سے گرنے سے ایک معمر شخص کی موت ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے کھنڈا محلہ نہروپارک علاقے میں مبینہ طور پر سیڑھیوں سے گرنے سے ایک معمر شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسے علاج کے لیے جے ایل این ایم ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انھیں خصوصی علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت محمد اسحاق ساکن بیرواہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔ ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
سرینگر میں سیڑھیوں سے گر کر معمر شخص جاں بحق
