عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی// جموں صوبہ کے ریاسی ضلع میں حکام نے ایک ٹیچر کو وائرل ویڈیو اور تصاویر کی پاداش میں معطل کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں چیف ایجوکیشن آفیسر ریاسی کی طرف سے جاری ایک حکم نامہ کے مطابق،”جیسا کہ زونل ایجوکیشن آفیسر ریاسی کی طرف سے ایک مکتوب کے ذریعے اطلاع دی گئی ہے اور ان کے طرز عمل کی زیر التوا انکوائری، رگھوبیر سنگھ ٹیچر مڈل سکول دیوی گڑھ زون ریاسی ضلع ریاسی کو وائرل ویڈیو اور تصاویر کے سلسلے میں فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے”۔
سی ای او نے حکم نامہ کے زریعے اس سلسلے میں ٹیچر کے خلاف جانچ کا بھی حکم دیا ہے۔