راجا ارشاد احمد
گاندربل //محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس گاندربل کی جانب سے انٹر زون ڈسٹرکٹ لیول فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔ٹورنامنٹ گورنمنٹ فزیکل ایجوکیشن کالج گاڈورہ میں کھیلا گیا جس میں 17 سال سے کم اور 19 سال سے کم عمر کے لڑکوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ضلع کے چاروں زونوں کی ٹیموں نے بہترین مہارت اور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ میں حصہ لیتے ہوئے منظم طریقے سے اپنی اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں بھرپور کوشش کی۔ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس محکمہ کے ضلع افسر شیخ شفقت اقبال نے اپنے عملہ کے ہمراہ مقابلوں کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پرشفقت اقبال نے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں مفید مشوروں سے نوازا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو بھائی چارہ، نظم و ضبط اور تعاون کو فروغ دینے میں کھیلوں کی اہمیت پربات چیت کی۔فائنل میچ میں زون گاندربل نے فتح حاصل کی جبکہ زون تولہ مولہ دوسری پوزیشن پر رہا۔