یو این آئیانقرہ// ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان آج قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔روس صدارتی پیلس کریملن کے مشیر برائے خارجہ پالیسی یوری اوشاکوف نے کہا ہے کہ آستانہ میں صدر ایردوان اور صدر پوتن کے درمیان متوقع دو طرفہ مذاکرات میں تمام اہم اور حساس موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔یوری اوشاکوف نے دارالحکومت ماسکو میںبیان میں ، 3 تا4 جولائی کو آستانہ میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے دوران، صدر پوتن کے دو طرفہ مذاکرات کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔