ایجنسیز
قاہرہ// مصر کی نئی کابینہ نے بدھ کے روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے الاتحادیہ صدارتی محل میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے سامنے حلف لیا۔سرکاری نیل ٹی وی کے مطابق حلف برداری کی تقریب سے قبل صدر السیسی نے عبدالمجید شاکر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر محمد ذکی کی جگہ وزیر دفاع اور فوجی پیداوار کا وزیر مقرر کیا۔نئی کابینہ کی سربراہی وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی کر رہے ہیں، جو 2018 سے اس عہدے پر ہیں۔30 وزراء پر مشتمل نئی حکومت میں کچھ وزارتوں کا انضمام اور نئی وزارتوں کو متعارف کرایا گیا، مالیات کی قلمدانوں کا اضافہ کیا گیا ہے ۔