عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) نے بدھ کو سمارٹ میٹر والے صارفین کو پری پیڈ سے پوسٹ پیڈ موڈ میں منتقل کرنے کے حوالے سے شائع ایک خبر کی تردید کی۔
آج جاری کردہ ایک پریس بیان میں، کے پی ڈی سی ایل کے ترجمان نے واضح کیا کہ کشمیر ڈسکام تمام سمارٹ میٹر والے صارفین کو پری پیڈ موڈ میں تبدیل کر رہا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ 1.22 لاکھ صارفین پہلے ہی اس نظام میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سمارٹ میٹرڈ صارفین کی پری پیڈ موڈ میں منتقلی حتمی ہے، پوسٹ پیڈ پر واپس جانے کا کوئی آپشن نہیں ہے۔