عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے عید گاہ علاقے عمر کالونی میں زبردست آگ لگنے سے ایک مسجد اور کئی دیگر مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ عمر کالونی کے علاقے میں آج صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے فوراً بعد فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ جب فائر ٹینڈر موقع پر پہنچے، ایک مقامی مسجد اور کئی مکانات کو نقصان پہنچ چکا تھا، جبکہ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔