عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی // نئی دہلی کے ایران کلچرہاؤس میں آیت اللہ رئیسی اور ڈاکٹر امیر عبد اللہیان سمیت لقمہ اجل بنے ممبران کیلئے تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا جسمیں مہمانوںنے صدر رئیسی کی خدمات کو ناقابل فراموش بتایا اور حکمت عملی کو سراہا۔ کلچرل کاؤنسلر ڈاکٹر فرید الدین نے حاضرین کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہندوستان کی عوام اور یہاں کی حکومت دونوں ہی نے جس طرح ہمارے ساتھ ہمدردی کا ظہار کیا وہ ناقابل فراموش ہے۔