عظمیٰ نیوزسروس
نوشہرہ//جھنگر ڈے کے موقع پر فوج نے 25 جون سے 01 جولائی 2024 تک بین پنچایت والی بال مقابلے کا انعقاد کیا جس میں نوشہرہ کے کئی سرحدی دیہاتوں کے نوجوانوں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں کل دس ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹیموں کے درمیان سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کلال اور کلسیاں گاؤں کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں، جس میں کلال گاؤں نے فتح حاصل کی۔ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ اس مقابلے کا انعقاد کمیونٹی میں کھیلوں کے جذبے کو ابھارنے کے لیے کیا گیا تھا اور اس اقدام کا مقصد نوجوان صلاحیتوں کی نشاندہی کرنا اور انہیں کھیلو انڈیا کے وژن کے مطابق اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہے۔