عظمیٰ نیوز سروس
سانبہ// سابق وزیر اور پردیش بی جے پی کے نائب صدر سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے نوجوانوں کو کھیلوں میں بڑے پیمانے پر حصہ لینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف جسمانی تندرستی حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ کیریئر میں ترقی کے مواقع بھی کھلتے ہیں۔سانبہ کے منڈی سنگوالی میں ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل کی انعامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلاتھیہ نے کہا کہ موجودہ دور کی مسابقتی دنیا میں کھیلوں سے حاصل ہونے والی مہارتیں اور قدریں ناقابل یقین ہیں۔انہوں نے فاتح اور رنرز اپ ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم میں سے ہر ایک کھیلوں کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے اور نوجوانوں کو اپنے لئے کامیاب، صحت مند اور اچھی زندگی بنانے میں مدد کرے‘‘۔فائنل میں برجانی والی بال کلب فاتح اور بلوری والی بال کلب رنر اپ کے طور پر سامنے آیا۔سلاتھیہ نے کھیل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دونوں فریقوں اور دیگر شریک ٹیموں کی تعریف کی۔ انہوں نے جیت اور ہار کو کھیل کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقابلے کے بنیادی اصول اہداف کو حاصل کرنے کے لئے اونچے ہدف کو حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کی ترغیب دے گی اور ان کھیلوں کے لئے ان کی اہلیت کے مطابق بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔سلاتھیہ نے کہا کہ کھیل دماغی صحت کے انتظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، تناؤ، اضطراب اور ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔