یو این آئی
نئی دہلی// لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامنی نے پیر کو فوج کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا۔اس سے قبل وہ لکھنؤ میں فوج کی سنٹرل کمان کے قائم سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔لیفٹیننٹ جنرل سبرامنی کو دسمبر 1985 میں گڑھوال رائفلز میں کمیشن ملا تھا۔ انہوں نے باوقار نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور انڈین ملٹری اکیڈمی سے گریجویشن کیا۔ وہ جوائنٹ سروسز کمانڈ اسٹاف کالج، بریکنیل (یو کے) اور نیشنل ڈیفنس کالج، دہلی کے سابق طالب علم ہیں۔وائس چیف آف آرمی اسٹاف نے 37 سال پر محیط شاندار کیریٔر میں متعدد اہم تقرریوں میں امتیازی خدمات انجام دیں۔ انہیں ملک کی مغربی اور شمالی سرحدوں پر آپریشنز کا وسیع تجربہ اور گہری سمجھ ہے۔قوم کے تئیں ان کی نمایاں خدمات کیلئے انہیں پرم وششٹ سیوا میڈل، اتی وششٹ سیوا میڈل، سینا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا ہے۔