آر ٹی سی کو517بسوں سے 190.57کروڑآمدنی حاصل

Mir Ajaz
3 Min Read

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//چیف سیکرٹری اَتل ڈلو نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے بلائی گئی ایک میٹنگ میں جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (جے کے آر ٹی سی) کو مشورہ دیا کہ وہ عوامی خدمت میں گاڑیوں کے بیڑے پر اپنی نگرانی کو بڑھائے تاکہ ان کے ذریعہ ریونیو کی وصولی میں اضافہ کیا جاسکے۔ڈلو نے کارپوریشن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے بیڑے کو زیادہ سے زیادہ اِستعمال میں لانے پر زور دیا اور اِس کے علاوہ ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے اَقدامات کرنے پر زور دیا جن سے آمدنی کے رساؤ کا اِمکان ہے۔

 

منیجنگ ڈائریکٹر کارپوریشن راکیش سنگرال نے بتایا کہ جہاں تک جے کے آر ٹی سی کے کام کا تعلق ہے اس کے پاس 1,055 گاڑیوں کابیڑا دستیاب ہے جس میں 517 بسیں اور 538 ٹرک کام کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس کا زیادہ تر بیڑا نیا ہے جس میں 0-5 سال کی 758 گاڑیاں شامل ہیں۔میٹنگ کو کارپوریشن کی مالی حالت کے بارے میں جانکاری دی گئی کہ بسوں کے بیڑے نے 2023-24ء کے دوران 73.16 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی تھی اور ٹرکوں کے ذریعے 117.40 کروڑ روپے کی آمدن حاصل ہوئی ہے جس سے کل آمدنی 190.57 کروڑ روپے ہوگئی ہے جو گزشتہ سال کے 164.81 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ڈلو نے پیشہ ور ڈویلپروں کو ان سے بار بار آمدنی حاصل کرنے کے لئے شامل کرکے دیگر اثاثوں کو اِستعمال میں لانے پر بھی زور دیا۔اُنہوںنے درخواست دہندگان کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی میں تیزی سے اِلتوا ٔکا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی کہ وہ ان دستاویزات کی تیزی سے فراہمی کے لئے ایک میکانزم تیار کرے۔ اُنہوں نے ان کو جمع کرنے کے لئے بلک پیغامات بھیجنے ،، کیمپ لگانے یا سپیڈ پوسٹ کے ذریعے ان کے گھروں تک بھیجنے کو کہا۔چیف سیکرٹری نے ٹریفک قوانین کی بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمہ کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کا بھی نوٹس لیا۔

 

Share This Article