عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے آئندہ امرناتھ یاترا 2024 کے لیے جامع ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے، جو 28 جون 2024 سے 19 اگست 2024 تک نافذ العمل رہے گی۔ ٹریفک حکام نے یہ ایڈوائزری جموں اور کشمیر کے درمیان یاتریوں اور سیاحوں کی آسان اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے جاری کی ہے۔
یاترا کے قافلوں کیلئے اہم اوقات:
بالتل کی طرف جانے والا جتھا:
جموں سے بالتل کشمیر کی طرف روانگی صبح 04بجے
لامبڑ (بانہال) سے بالتل کی طرف روانگی صبح 10بجے
منی گام گاندربل سے بالتال کی طرف روانگی شام 5 بجے
واپسی کاشیڈول
بالتل سے جموں کی طرف روانگی صبح 06بجے
لامبڑ (بانہال) سے جموں کی طرف روانگی صبح 11 بج کر 30 منٹ پر
پہلگام کی طرف سے جانے کا شیڈول:
جموں سے پہلگام کی طرف روانگی صبح 04 بج کر 30 منٹ پر
لامبڑ (بانہال) سے پہلگام کی طرف روانگی صبح 11بجے
پہلگام سے واپسی:
پہلگام سے جموں کی طرف روانگی صبح 06بجے
ننوان پہلگام سے جموں کی طرف روانگی صبح 06 بج کر 30 منٹ پر
لامبڑ (بانہال) سے جموں کی طرف روانگی صبح 08بجے
دیگر گاڑیوں کیلئے وقت
جموں سے پہلگام کی طرف (جموں سے آنے والی مین کانوائے کے علاوہ):
وادی کی طرف نویوگ ٹنل کو بعد دوپہر 3 بجے آخری گاڑی عبور کرے گی
4 بجے میر بازار سے اننت ناگ کی طرف آخری گاڑی
پانتھ چوک سے منی گام تک (جموں سے آنے والی مین کانوائے کے علاوہ):
لسجان کی طرف منی گام سے آخری گاڑی: بعد دوپہر 3بجے
شادی پورہ/سنبل سے منی گام کی طرف آخری گاڑی: بعد دوپہر ساڑھے 3 بجے
منی گام ٹرانزٹ کیمپ سے بالتل کی طرف آخری گاڑی: شام 5 بجے
بالتل سے نویوگ ٹنل تک (بالتل سے صبح 06بجے روانہ ہونے والی مین کانوائے کے علاوہ جموں جانے والا ٹریفک):
بالتل بیس کیمپ سے منی گام کی طرف آخری گاڑی: صبح 09 بجے
منی گام سے سونمرگ کو عبور کرنے والی آخری گاڑی: صبح 10بجے
شادی پورہ/سنبل کی طرف منی گام ٹرانزٹ کیمپ کو عبور کرنے کے لیے آخری گاڑی: دوپہر 12بجے
شادی پورہ کراسنگ کو پار کرنے والی آخری گاڑی پیکس کراسنگ کی طرف: دوپہر 1 بجے
اننت ناگ کی طرف پانتھا چوک کو عبور کرنے والی آخری گاڑی دوپہر3 بجے
ننوان، پہلگام سے نویوگ ٹنل تک (ننوان سے صبح ساڑھے 6 بجے روانہ ہونے والی مین کانوائے کے علاوہ):
جموں کی طرف ننوان کو عبور کرنے والی آخری گاڑی: صبح 10بجے
میر بازار سے نویوگ ٹنل تک (پہلگام سے صبح 06بجے اور ننوان سے صبح ساڑھے 06بجے روانہ ہونے والی مین کانوائے کے علاوہ):
میر بازار سے نویوگ ٹنل کی طرف جانے والی آخری گاڑی: شام 5 بجے
اخروٹ فیکٹری قاضی گنڈ سے NAVYUG ٹنل کی طرف جانے والی آخری گاڑی: شام ساڑھے 5 بجے
General Cut-off Timings
کسی یاترا/سیاحوں کی گاڑی کو دوپہر 3 بجے کے بعد کشمیر کی طرف NAVYUG ٹنل عبور کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دوپہر ڈیڑھ بجے کے بعد پہلگام سے جموں/سرینگر کی طرف کسی یاترا/سیاحتی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
شام 4 بجے کے بعد سونمرگ سے سری نگر کی طرف کسی یاترا/سیاحتی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
شام 5 بجے کے بعد گلمرگ سے سرینگر کی طرف کسی یاترا/سیاح گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یاتریوں/سیاحوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ وادی کشمیر میں صرف صبح 07 بجے سے شام 6بجے کے درمیان سفر کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ اس وقت کے اندر اپنی منزلوں تک پہنچ جائیں۔ شام 6بجے کے بعد، کسی بھی گاڑی کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اسے قریب ترین یاتری/پولیس کیمپ کی طرف بھیج دیا جائے گا۔
ٹریفک حکام نے مزید کہا کہ یہ ایڈوائزری صرف یاتریوں، یاترا قافلوں اور سیاحوں کے لیے ہے۔ دیگر چھوٹی گاڑیوں ، بڑی مال بردار گاڑیوں اور سیکورٹی فورسز کے قافلوں کے لیے، ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کردہ ٹریفک ایڈوائزری سے رجوع کریں۔