عظمیٰ نیوزسروس
جموں //شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے جموں کے ریاسی ضلع کا دورہ کیا اور خطے کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ 16ویںکور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل نوین سچدیوا اور جی او سی رومیو فورس بھی تھے ۔ دورہ 9جون کو اس علاقے میں یاتریوں کو لے جانے والی بس پر حملے کے تناظر میں سیکورٹی سیٹ اپ کا جائزہ لینے کیلئے اہم ہے۔اس ضمن میں شمالی کمان نے ایکس کو بتایا کہ آرمی کمانڈر نے وائٹ نائٹ کور اور رومیو فورس کے جی او سی کے ہمراہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ریاسی کا دورہ کیا۔اس میں کہا گیا کہ انہیں موجودہ سیکورٹی صورتحال اور سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران شمالی کمان کے فوجی کمانڈر نے فوج کو متحرک رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کیخلاف کارورائی کرنے پر ان کے رول کی سراہنا کی ۔ شمالی کمان کے فوجی کمانڈر نے فوجیوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اور زیادہ محنت اور لگن کے ساتھ ملک کی حفاظت میںپیش پیش رہنے کو کہا اور کہا کہ فوج کسی بھی ہنگامی صورتحال میں نمٹنے کیلئے ہر وقت تیا رہوتی ہے ۔