اشتیاق ملک
ڈوڈہ// جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے گندوہ علاقے میں بدھ کو ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی گولی باری میں 3ملی ٹینٹ مارے گئے اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔پولیس نے کہا ہے کہ ڈودہ ضلع میں ملی ٹینٹوں کے دو سے تین گروپ سرگرم ہیں جو سبھی غیر ملکی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے سنو گندوہ ڈوڈہ گائوں میں نالہ جتونا کے اُس پار جنگلاتی علاقے میں ایک کچے کوٹھہ میں 3ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر محاصرہ کیا۔
پولیس نے کہا کہ4آر آر، ایس ایس بی 7ویں بٹالین اورجموں کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر آپریشن کیا اور منگل و بدھ کی درمیانی شب محاصرہ کر لیا اور بدھ کی صبح تلاشی کارروائی شروع کی۔پولیس نے کہا کہ صبح 9بجے فائرنگ شروع ہوئی اور ابتدائی طور پر ایک ملی ٹینٹ مارا گیا اور سلیکشن گریڈ کانسٹیبل عاشق حسین زخمی ہوا۔پولیس نے کہا کہ اسکے بعد2ملی ٹینٹوں نے نزدیکی ایک غار میں پناہ لی جس کے بعد طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جو شام 6بجے تک جاری ریا۔معلوم ہوا ہے کہ اس دو روان سیکورٹی فورسز کی جانب سیڈورونز کا استعمال بھی کیا گیا او سہ پہر کوپیرا کمانڈوز کو لیکر دو ہیلی کاپٹروں کو بھی آپریشن کا حصہ بنایا گیا۔ملی ٹینٹوں کیخلاف آپریشن کی نگرانی اے ڈی جی ڈاکٹر آنند جین ، ڈی آئی جی ڈاکٹر شری دھر پاٹل، ایس ایس پی ڈوڈہ جاوید اقبال اور دیگر فوجی افسران کررہے تھے۔آپریشن کے دوران بھلیسہ سب ڈویژن میں انٹر نیٹ کی سہولیات بند رہیں۔اس دوران اے ڈی جی ڈاکٹر آنند جین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مارے گئے ملی ٹینٹوں کا گروپ حال ہی میں علاقے میں وارد ہوا تھا۔انہو ں نے کہا کہ ڈوڈہ ضلاع میں ملی ٹینٹوں کے3گروپ داخل ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ان میں سے ایک کومارا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہی میں سے ایک گروپ نے 11-12 جون کو بھدرواہ کے چھترگلہ علاقے میںکارروائی کی تھی۔11 جون کو بھدرواہ بنی روڈ پر چترگلہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پانچ فوجی جوان اور جموں و کشمیر پولیس کا ایک ایس پی او زخمی ہو گئے۔12 جون کی شام کو ایک پولیس اہلکار اس وقت زخمی ہوا جب چھپے ہوئے دہشت گردوں نے جنگل کے علاقے میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ اس سلسلے میں چار مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ادھرسانبہ جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں بدھ کو ایک کیمپ کے اندر اتفاقی گرینیڈ دھماکے میں ایک فوجی شدید زخمی ہو گیا۔ حکام نے بتایاکہ سپاہی ایک تربیتی دستی بم کو سنبھال رہا تھا جو دیانی میں کیمپ کے اندر اس کے ہاتھ میں پھٹ گیا۔انہوں نے بتایا کہ فوجی کو سانبہ کے فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔