عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
کابل// قطر میں سیاسی دفتر کے سربراہ اور اقوام متحدہ میں نامزد مستقل نمائندے اورطالبان کے رہنما سہیل شاہین نے افغانستان کے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہیکہ ہم افغان کرکٹ کی بہتری کیلئے بھارت کے مسلسل تعاون پر اس کے شکرگزار ہیں اور اس کی قدر کرتے ہیں۔ رپورٹس کیمطابق طالبان کے رہنما نے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے بھارت نے افغان کرکٹرز کو اپنے اسٹیڈیمز میں تربیت فراہم کی جبکہ ان کو بھارتی کمپنیوں کی طرف سے اسپانسر شپ بھی دی گئی، اس کے علاوہ بھارت کی ایک ملین ڈالر کی گرانٹ سے قندھار کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر بھی کی گئی۔