عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// رعنا واری علاقے کے خواجہ پورہ سید پورہ علاقے میں زمین دھنسنے کے حالیہ واقعہ کے پیش نظر ضلع انتظامیہ سرینگر نے منگل کو حقائق کا پتہ لگانے اور اس واقعہ کے بارے میں تدارک کے اقدامات تجویز کرنے کیلئے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی ۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، جو ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں، کے جاری کردہ حکم کے مطابق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر سید احمد کٹاریہ کی سربراہی میں نو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہیں۔ ضلع کے رعناواری علاقے میں خواجہ پورہ سید پورہ میں متعدد مکانات کے دھنس جانے کا سبب بننے والے حقائق کا پتہ لگانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ ہفتے کے اندر اپنے نتائج پیش کرے اور اس کے علاوہ علاقے میں زمین دھنسنے کے دیگر متعلقہ اور حادثاتی مسائل کا احاطہ کرنے کے ساتھ ماحولیاتی نقصان کو روکنے کیلئے اقدامات تجویز کرے۔ تشکیل کردہ ماہرین کی کمیٹی میںپروفیسر جی ایچ جیلانی ارتھ سائنس کشمیر یونیورسٹی ، غلام حسن جوائنٹ کمشنر (پلاننگ) ایس ایم سی، شبیر احمد، سابق انجینئر کور ڈویژن، آر اینڈ بی سرینگر،ڈاکٹر شکیل وسیم اسسٹنٹ پروفیسر، سٹرکچرل انجینئرنگ این آئی ٹی سرینگر، سید شاہد حسین تحصیلدار خانیار، امتیاز احمد میر ایس ڈی پی او خانیار، میر جہانگیر سابق انجینئر، بلڈنگ اینڈ ڈیزائن-Il، کوالٹی اینڈ کنٹرول آر اینڈ بی سرینگر ظہور احمد، سابق انجینئر، سمارٹ سٹی سرینگر، فیاض احمدبٹ، ماہر ارضیات، ارضیات اور کان کنی کا شعبہ سمیت ممبران شامل ہیں۔