عظمیٰ نیوز سروس
سونمرگ// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کل بین الاقوامی یوتھ ہوسٹل، سونمرگ میں جے اینڈ کے بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے یوٹی سطح کے کیمپوری سے خطاب کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ہمارے اسکاؤٹس اور گائیڈز بے لوث خدمت، نظم و ضبط، لگن اور قیادت کا مظہر ہیں۔ وہ تنوع میں اتحاد کی قدر کی زندہ مثال ہیں اور معاشرے میں مساوات اور شمولیت کے لیے تندہی سے کام کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’نوجوان تبدیلی کے محرک ہیں،انہوں نے اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کی تحریک کو آنے والی نسلوں کے لیے طاقت اور لچک کا ایک طاقتور ذریعہ بنایا ہے اور مجموعی طور پر معاشرے کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کی ہے،‘‘انہوں نے راجیہ پرسکار ایوارڈ یافتہ بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز، روورز اور رینجرز کو بھی مبارکباد دی۔