یو این آئی
نئی دہلی// وزارت دفاع نے ایک بڑی پہل کرتے ہوئے دفاعی شعبے میں انوویشن اسکیم فار ایکسیلنس ( آئی ڈی ای ایکس ) کے تحت منگل کو قومی دارالحکومت میں اسپیس پکسل ٹکنالوجییز پی وی ٹی ایل ٹی ڈی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ۔یہ ٹھیکہ آئی ڈی ای ایکس کو ایک چھوٹے سیٹلائٹ کے ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ کے لیے دیا گیا ہے جو الیکٹرو آپٹیکل، انفراریڈ، مصنوعی یپرچر ریڈار اور 150 کلو گرام وزنی ہائپر اسپیکٹرل پے لوڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس معاہدے کا تبادلہ انوراگ باجپائی، ایڈیشنل سیکریٹری (دفاعی پیداوار) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈیفنس انوویشن آرگنائزیشن (ڈی
آئی او) اور اویس احمد ندیم الدوری، بانی اور سی ای او، اسپیس پکسل ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان سیکریٹری دفاع گردھر ارمانے اور کی موجودگی میں کیا گیا۔وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری دفاع نے اپنے خطاب میں ٹیکنالوجی کی سرحدوں کو آگے بڑھانے اور قوم کی حفاظت کے لیے نئے دفاعی اختراع کرنے والوں کے پختہ عزم کی تعریف کی۔