عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے منگل کو ڈاکٹر شارق راشد مسعودی کو سکمز صورہ سرینگر میں میڈیکل فیکلٹی کا ڈین مقرر کیا ہے۔
ڈاکٹر شارق مسعودی اس وقت شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( SKIMS) صورہ میں اینڈو کرائنالوجی کے شعبہ کے پروفیسر اور سربراہ ہیں۔
منگل کو اس سلسلے میں جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، ڈاکٹر شارق مسعودی کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں میڈیکل فیکلٹی کا ڈین مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری یکم اپریل 2024سے نافذ العمل ہے اور یہ 28فروری 2025تک یا اگلے احکامات تک جاری رہے گی۔