عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے آنگن واڑی سٹاف کیلئے پیشگی فنڈز واگذار کرنے کو منظور دی ہے۔
اس سلسلے میں جاری ایک سرکلر کے مطابق، میجر ہیڈ: 2236-نیوٹریشن، مائنر ہیڈ: 101- سپیشل نیوٹریشن پروگرام، اور سب ہیڈ: 1288-1سی ڈی ایس/آنگن واڑی، سروسز جنرل (CS) سکیم کے تحت اپنائے گئے بجٹ سے مرکزی شیئر فنڈز کی پیشگی واگذاری کو منظوری دی ہے۔
سرکلر کے مطابق، اس شق کا مقصد یکم اپریل 2024 تک منظور شدہ عملے کی تنخواہ اور اعزازیہ کو سہ ماہی تک پورا کرنا ہے۔ یہ قسط سالانہ مرکزی مختص کے ایک چوتھائی کے برابر ہے، جو کم از کم تین ماہ کی تنخواہ اور اعزازیہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔فنڈز کی واگذاری پر یہ مرکزی وزارت برائے زچہ و بچہ سے دوبارہ حاصل کئے جائیں گے۔