محمد تسکین
بانہال// پیر کی صبح سے ہی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت بغیر کسی خلل کے جاری رہی اور شام تک ہزاروں کی تعداد میں مسافر ، مال اور سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں نے اپنی اہنی منزلوں کی راہ لی۔معمول کی طرح پیر کی صبح سے ہی بانہال اور رامسو کے درمیان کئی مقامات پر ٹریفک جام رہا اور ٹریفک کی نقل و حمل سست روی کا شکار رہی تاہم سہہ پہر تک ٹریفک کو معمول کے مطابق رواں کیا گیا تھا۔ٹریفک پولیس حکام نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ جموں اور وادی کشمیر سے دوطرفہ ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی تاہم دوپہر بعد سے وادی کشمیر سے ٹرکوں اور ٹینکروں کو جموں کی طرف بحال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈھلواس اور بانہال کے درمیان کئی مقامات پر سڑک جی خراب حالت ٹریفک کی سست رفتار کا باعث بنی ہوئی ہے اور کئی مقامات پر گاڑیوں کو باری باری سے نکالا جاتا ہے۔