عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//شیرکشمیرزرعی یونیورسٹی ،کشمیر کے مکئی کے تحقیق کے پروگرام کو کل ہندسطح پرچوتھادرجہ حاصل ہواہے۔آئی سی اے آر کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے انڈین میزریسرچ انسٹیچیوٹ اورآل انڈیاکارڈنیٹڈریسرچ پروجیکٹ آن میزسینٹرزکی کیوآرٹی ٹیم نے پنجاب زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹربی ایس ڈھلون کی صدارت میں میٹنگ کی ۔اس دوران تمام مراکز نے اپنی کارکردگی پیش کی جس کے بعد طویل بحث ومباحثہ ہوا۔اس کے علاوہ کیوآرٹی ٹیم نے فیلڈدورے بھی کئے ۔کیوآرٹی نے ملک بھر کے مراکزکومختلف پیمانوں پرجانچااور شیرکشمیرزرعی یونیورسٹی کے میزسینٹرکوملک میں سب سے اعلیٰ چوتھا مرکز قرار دیا۔سینٹر میں اب تک مکئی کی 27اقسام کوتیار کرکے جاری کیاگیا۔اس کے علاوہ سینٹر کو لدھیانہ زرعی یونیورسٹی کے ساتھ پبلیکیشنزمیں ملک کااول نمبر کامرکز قراردیاگیا۔