عظمیٰ نیوز ڈیسک
سرینگر//اتراکھنڈ کے دہرادون، نینی تال، پتھورا گڑھ اور اترکاشی اضلاع میں پھلوں کے پودوں کی خریداری میں بے ضابطگیوں اور غیر قانونی طور پر الزامات سے متعلق مرکزی تفتیشی ایجنسی ( سی بی آئی نے تین معاملے درج کیے ہیں جس دوران جمو ں کشمیر کے دو مقامات سمیت 24جگہوں پر چھاپے ڈالے گئے اور تلاشیاں لی گئیں ۔ پودوں کی خریداری میں بے ضابطگیوں اور غیر قانونی طور پر الزامات سے متعلق مرکزی تفتیشی ایجنسی نے دو الگ الگ کیس درج کر لئے ہیں جس دوران سی بی آئی کی ٹیموں نے جموں کشمیر سمیت 24مقامات پر چھاپے ڈالے۔ اس کیس کے سلسلے میں سی بی آئی نے اتراکھنڈ کی چار ریاستوں ، اتر پردیش ، ہماچل میں پھیلے 24 مقامات پر ان تینوں معاملوں میں ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ جس دوران تلاشیاں لی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے کولگام اور پلوامہ میں بھی دو مقامات پر چھاپے ڈالے گئے اور 13.5لاکھ روپے بر آمد کر لئے گئے ہیں ۔ (سی این آئی‘)