عظمیٰ نیوز سروس
جموں//سنٹرل یونیورسٹی جموں کے فائنل پلیسمنٹ میں سیشن 2024 میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے جس میں اوسطاً 50فیصد سے 98فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے ۔اس مہم کے دوران کئی ہندوستانی کمپنیاں بالخصوص سٹارٹ اپس اور ایم این سی طلباء کی خدمات حاصل کر رہی ہیں اور کیمپس کی جگہوں پر نمایاں طور پر رفتار بڑھنے لگی ہے۔ابھی تک 10 طلباء کو پلیسمنٹ ڈرائیو کے لئے کیمپس آنے والی کمپنیوں کے ذریعے بھرتی کیا گیا ہے اور بھرتی کرنے والی کمپنیوں نے اپنی مہم میں ضافہ کر کے بچوں کو سہولیات فراہم کیں ہیں ۔پروفیسر سنجیو جین وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی نے منتخب طلباء کو مبارکباد دی اور کہا کہ ’ہم اپنے طلباء کو ان کے منتخب کردہ شعبوں میں بہترین کارکردگی کیلئے متنوع مواقع فراہم کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پلیسمنٹ ڈرائیو نے نہ صرف طلباء کو تقرریوں کو محفوظ بنانے کا موقع فراہم کیا بلکہ انہیں سیلز اور مارکیٹنگ کے شعبے میں قیمتی بصیرت حاصل کرنے کی بھی اجازت دی۔ ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (TPO) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2024 کیمپس پلیسمنٹ ڈرائیو ان کے طلباء کے لئے مختلف ورکنگ فورمز میں جگہ حاصل کرنے کے لئے ایک بہت بڑا آغاز ہوگا۔