اشتیاق ملک +عاصف بٹ
جموں+چناب//جموں خطہ بھر میں پیر کو عید الاضحی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے مساجد اور عیدگاہوں میں امن اور خوشحالی کی دعائیں مانگیں۔جموں میں سب سے بڑے اجتماعات عیدگاہ ریزیڈنسی روڈ، مکہ مسجد اور جامع مسجد کھٹکان تالاب میں ہوئے جہاں سینکڑوں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔مذہبی اسکالرز نے اس دن کی اہمیت اور روایتی قربانی کے پس پردہ فلسفے کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔حکام کی جانب سے اس دن کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ڈوڈہ ضلع کے شہر و گام میں عیدالاضحی کی نماز انتہائی عقیدت، جوش و جذبہ کے ساتھ ادا کی گئی۔ اس موقع پر متعدد مقامات پر پرامن جلوس نکالے گئے اور جھنڈے کو سلامی دی گئی جبکہ فلسطینی عوام کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا اور ان کے حق میں دعائیں مانگیں۔ ضلع صدر مقام ڈوڈہ ،بھدرواہ ،ٹھاٹھری ،گندوہ بھلیسہ ،عسر کے عیدگاہوں میں عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ ساتھ پورے عالم میں مکمل امن و اماں کی بحالی، ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ ادھر انتظامیہ کی جانب سے پرامن طریقے سے عید نماز ادا کرنے کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے تھے اور ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے ایس ایس جاوید اقبال و دیگر افسران کے ہمراہ ضلع کے مرکزی عیدگاہ ڈوڈہ میں امام و لوگوں سے ملاقات کی اور اس دن پر مبارکباد پیش کی. اسی طرح بھدرواہ، ٹھاٹھری، گندوہ بھلیسہ و عسر میں بھی مقامی انتظامیہ نے عیدگاہوں میں جاکر لوگوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ضلع کشتواڑ بھر میں عیدالا ضحی کی تقریبات نہایت ہی عقیدت و احترام سے منائی گی جس کے دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ نماز عید ادا کی گئی۔ ضلع میں سب سے بڑی تقریب کا اہتمام قصبہ کے تاریخی چوگان میدان میں ہوئی جہاں بیس ہزار سے زائد لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ عیدکی نماز ٹھیک ساڈھے نوبجے ادا کی گئی جس کے دوران نہ صرف چوگان بلکہ دیگر مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ ڈرون سے خصوصی نگاہ رکھی گی تھی نماز کے بعد اسلامی پرچم کو سلامی چوگان میں ہی دی گئی اورفلسطین میں ہورہے قتل عام کیلئے خصوصی دعا کی گی۔چوگان میں عیدالضحی کی نماز کیلئے قصبہ کے گرنواح کے علاقہ جات جن میں سنگرام بھاٹہ پوہی ، ہولر پوچھال سے لوگوں نے جلوس نکالنے اور چوگان میں جمع ہوکر نماز اداکی۔ اس موقعہ پر جہاں امامہ جامعہ مسجدنے عید قربانی کو صحیح طور بنانے کے طریقے بیان کے اور امت کو دین اسلام پر چلنے کی اپیل کی۔ ضلع کے دیگر علاقہ جات میں پاڈر، ناگسینی، ڈھول، پلماڑ، چھاترو، مغل میدان ، چنگام، کیشوان ، ٹھکرائی ، مڑواہ، دچھن ،واڑون ، بونجواہ، درابشالہ ، سروڑ کے علاقہ جات سے ملی اطلاعات کے مطابق سبھی مقامات پر عیدالضحی کی نماز مقامی مقرر کردہ وقت کے مطابق مساجد و عیدگاہوں میں ادا کی گئی جس کے دوران حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔جہاں عیدگاہ و اس کے گرنواح کے علاقوں میں پولیس وسیکورٹی فورسز کی بڑی نفری کو تعینات کیاگیاتھا تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ امسال بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے قربانی اداکی اور جانوروں کو قربان کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادو ایس ایس پی کشتواڑ عبدلقیوم و دیگر ضلع و پولیس افسران بھی عیدگاہ میں موجود رہے جنھوں نے لوگوں کو عیدکی مبارکبادپیش کی۔