عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے صفا کدل علاقے میں نامعلوم دوشیزہ نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کیا۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی سہ پہر صفا کدل سری نگر میں اس وقت سنسنی دوڑ گئی جب ایک دوشیزہ جس کی فوری طورپر شناخت نہیں ہو سکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے فوری طورپر اس بارے میں پولیس کو آگاہ کیا چنانچہ پولیس ٹیم نے ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم دوشیزہ کو پانی کے تیز بہا و نے بہا کر لیا۔
دوشیزہ کی لاش کو تلاش کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔