عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر کے سانبہ میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) نے پیر کو دراندازی کے ممکنہ راستوں پر گشت، نگرانی بڑھانے اور سالانہ امرناتھ یاترا سے قبل سیکورٹی انتظامات کے حصے کے طور پر غیر محفوظ مقامات پر رات کے وقت گھات لگانے اور چوکیاں قائم کرنے کا حکم دیا۔
جموں خطے میں چار دہشت گردانہ حملوں کے بعد خطرے کے بڑھتے ہوئے تاثر کے درمیان یہ ہدایت یاترا سے پہلے جاری کی گئی ہیں، جو 29 جون کو شروع ہو رہی ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سانبہ) ونے کمار، جنہوں نے یاترا کی تیاری پر مشترکہ سیکورٹی جائزہ کی صدارت کی، نے یاترا کے پرامن انعقاد کے لئے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ سخت چوکسی، ٹیم ورک اور ریئل ٹائم انٹیلی جنس شیئرنگ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، تمام افسران کو بین الاقوامی سرحد کے پار ملک دشمن عناصر اور ان کے ساتھیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔
کمار نے شاہراہوں پر 24×7 چوکسی، ہائی وے گشتی گاڑیوں، چوکیوں کو چالو کرنے، سرحدی اور مشترکہ چوکیوں کو تقویت دینے، فوج اور نیم فوجی دستوں کے ساتھ علاقے کے تسلط اور سٹریٹجک مقامات پر فوری ردعمل کی ٹیموں کی پوزیشننگ کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے افسران کو دراندازی کے ممکنہ راستوں پر گشت اور نگرانی کو تیز کرنے اور غیر محفوظ مقامات پر رات کے بے ترتیب ناکوں اور گھات لگائے بیٹھنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ سٹیشن ہاؤس افسران اور نگران افسران کو سرحد کے قریب واقع یونین ٹیریٹری سے باہر کے ہوٹلوں، ریستورانوں، قیام گاہوں، کرایہ داروں اور مزدوروں کی تصدیق کو ترجیح دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
افسران کو شاہراہوں پر ڈھابوں، قیام گاہوں کے آس پاس کے علاقوں اور لنگر کی جگہوں کا سروے کریں گے۔
کمار نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ امرناتھ یاترا کے دوران سخت چوکسی اور تال میل برقرار رکھیں، ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کے ایجنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔