عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کو محکمہ ہائر ایجوکیشن کے افسران/ اہلکاروں کی معطلی کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔جموں و کشمیر سول سروسز (درجہ بندی، کنٹرول اور اپیل) رولز، 1956 کے قاعدہ 31 کی پیروی میں، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران/ اہلکاروں کی معطلی کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے افسران پر مشتمل جائزہ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی ہے۔کمیٹی میں پرنسپل سیکریٹری اورسپیشل سیکریٹری( ہائر ایجوکیشن)،ڈائریکٹر کالجز جے اینڈ کے، ڈائریکٹر فنانس( ہائر ایجوکیشن) ایڈیشنل سیکریٹری ( ہائر ایجوکیشن)، گزیٹیڈ/نان گزیٹیڈ، اور اسسٹنٹ لا آفیسر( ہائر ایجوکیشن) شامل ہیں۔