محمد بشارت
ریاسی// جموں صوبہ کے ریاسی ضلع میں بدھ کو پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار کی موت واقع ہو گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK20C-4955 ریاسی – ارناس سڑک پر سلال کے علاقہ پکا ڈنگا میں گہری کھائی میں گر گیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ حادثے میں موٹر سائیکل سوار سریندر سنگھ عمر تقریباً 22 سال ولد ویر سنگھ ساکن پرنائی، دھنور تحصیل ارناس ضلع ریاسی، المناک طور پر موقعہ پر ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے لاش کو کھائی سے نکالا اور اسے پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہسپتال ریاسی منتقل کیا گیا۔
ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔