عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ//کٹھوعہ ضلع کے سیدہ سہل ہیرا نگر علاقے میں ایک آپریشن میں ایک اور دہشت گرد مارا گیا ہے، جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد تین ہو گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے کٹھوعہ میں جاری آپریشن میں ایک اور ملی ٹینٹ کو مار گرایا ہے جس سے ہلاک ملی ٹینٹوں کی تعداد 02 ہوگئی ہے، ایک سی آر پی ایف اہلکار بھی اس جھڑپ میں مارا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائیاں جاری ہیں، کیونکہ خیال کیا جاتا ہے کہ ایک اور ملی ٹینٹ رہائشی علاقوں میں چھپا ہوا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن کے دوران کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں اسلحہ و گولہ بارود کی بڑی کھیپ بر آمد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں 3 میگزین جن میں 30 گولیاں ہیں، ایک میگزین جس میں 24 گولیاں ہیں، ایک پالی تھین بیگ میں رکھی گئی 75 گولیاں، تین گرینیڈ، ایک لاکھ روپیے نقدی، پاکستانی ساخت کے چاکلیٹ، خشک چنا اور چپاتیاں، پاکستانی ساخت کی دوائیاں، اے 4 بیٹری سیلوں کے دو پیک اور ایک ہینڈ سیٹ شامل ہیں۔
دریں اثنا ہیرا نگر میں تلاشی آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔