راجا ارشاد احمد
سرینگر// نوشہرہ صورہ سرینگر میں پیش آئے ایک سڑک کے حادثے میں شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ آلٹو کار زیر رجسٹریشن نمبر JK01U-6575 نے راہگیر کو ٹکر مار کر شدید طور پر زخمی کر دیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے زخمی کو فوری طور پر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ صورہ منتقل کیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت عبدالاحد میر ولد غلام احمد ساکنہ نوشہرہ صورہ سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے طبی قانونی اور قانونی کاروائی مکمل کرکے معاملے کی نسبت پولیس تھانہ صورہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور آلٹو گاڑی کو ضبط کر لیا ہے۔
پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔ لاش کو وارثین کے سپرد کر دیا گیا۔