عظمیٰ ویب ڈیسک
اودھم پور//جموں صوبہ کے اودھم پور ضلع میں اتوار کو ایک منی بس سڑک سے کھائی میں گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ 14دیگر زخمی ہو گئے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مسافر گاڑی منوال سے نگروٹا جا رہی تھی جس دوران بٹل کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جا گری۔ ریسکیو اہلکاروں نے ایک شخص کی لاش برآمد کی، جبکہ 14 افراد کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ادھر، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔