سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/ جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے جمعہ کو کہا کہ ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے اور اس سال عید الاضحی 17 جون کو منائی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی کیلنڈر کے مطابق سال 1445 ذوالحجہ کا چاند جمعہ کو نظر آیا اور ذوالحجہ 1445 کا مہینہ08جون2024 سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عید 17 جون 2024 کو منائی جائے گی۔