یواین آئی
غزہ// حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے کہا کہ اس نے رفح کے قریب اسرائیلی فوج کی طرف جال کے طور پر قائم ایک سرنگ کے داخلی دروازے کو دھماکے سے اڑا دیا اور اندر گھات لگائے ہوئے پانچ اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ۔القسام نے کہا کہ جنوبی غزہ پٹی میں رفح کے مغرب میں تل زروب کے قریب زیر زمین سرنگ کا ایک داخلی دروازہ قائم کیا گیا ہے القسام نے تاہم اس کارروائی کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ اسرائیل کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ ٹیلی گرام پر ایک اور بیان میں القسام بریگیڈز نے رفح شہر میں کام کرنے والے اسرائیلی فوج کے ایک ڈویڑن کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا، لیکن اس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ اس سے پہلے جمعرات کو اسرائیلی فوج نے رفح کے مشرق میں غزہ -اسرائیل سرحدی باڑ کو عبور کرنے کی کوشش کرنے والے تین فلسطینیوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا تھا۔ادھر وسطی غزہ میں نصرت پناہ گزین کیمپ کے فلسطینی میئر ایاز المغاری جمعرات کو اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے یہ اطلاع فلسطینی طبی اور سیکورٹی ذرائع نے دی ہے۔ فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے چین کی خبر رساں ایجنسی ڑنہوا کو بتایا کہ مسٹر المغاری اپنے خاندان کے کئی دیگر افراد کے ساتھ اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔ طبی ذرائع نے بتایا کہ مسٹر المغاری کی لاش غزہ کے وسطی شہر دیر البلاح کے الاقصی اسپتال میں رکھی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حماس تحریک کے کارکنوں میں سے ایک مسٹر المغاری کو متفقہ طور پر میئر مقرر کیا گیا تھا۔ مسٹر المغاری کی موت نصرت کیمپ میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی سے منسلک ایک اسکول پر اسرائیلی حملے میں تقریباً 35 فلسطینیوں کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد ہوئے۔دوسری جانب اسرائیل نے کہا کہ حماس اور اسلامی جہاد کے ’دہشت گرد‘ اسکول میں داخل ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی حملے میں غزہ کے میئر المغاری کا انتقال
