عظمیٰ نیوز سروس
جموں //آپریشن سنجیوانی کے تحت جموں وکشمیر پولیس کے پولیس سٹیشن گنگیال کی ایک ٹیم نے پرمنڈل میں گاڑیوں کی چیکنگ کی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے، ایک ایکو اسپورٹس کارزیر رجسٹریشن نمبر DL 10 CF/5126 جو کہ بڑی براہمناں سے کنجوانی کی طرف آرہی تھی کو روک کر چیکنگ کی جس کے دوران گاڑی میں سوار تین افراد سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی ۔تحقیقات کے دوران مذکورہ افراد نے اپنی شناخت تجمل فاروق ولد فاروق احمد سکنہ کرالپورہ مہتاب سری نگر،سرور اقبال راتھر ولد محمد اقبال راتھر سکنہ دھرم بگ کرالپورہ سری نگراور سمیر حسین ڈار ولد لیفٹیننٹ غلام محمد ڈارسکنہ چتر گام بڈگام کے طورپر ظاہر کی ۔چیکنگ پر تینوں افراد کے قبضے سے ہیروئن جیسی ممنوعہ اشیاء برآمد ہوئیں۔ منشیات فروشوں کو منشیات اور کار سمیت تحویل میں لے لیا گیا۔ ایس ایچ او انسپکٹر ستویر سنگھ کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے گرفتاری، ضبطی اور بازیابی کی۔اس سلسلے میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 52/2024 U/S 8/21/22/29 این ڈی پی ایس ایکٹ پولیس اسٹیشن گنگیال میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔