سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے جمعرات کو20 دن کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا۔چھٹیوں کا دورانیہ 10جون سے نافذ العمل ہوکر29 جون کو ختم ہو جائے گا۔ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ10 سے 15 جون2024 تک معزز ہائی کورٹ کے لئے کوئی کام کی مدت نہیں ہوگی۔عدالت عالیہ نے فوری نوعیت کے تمام معاملات کی سماعت کرنے کے مقصد سے سرینگر اور جموں ونگ میں دو دو ججوں کی تعیناتی کردی ہے۔جموں ونگ میں، جسٹس راہول بھارتی 17 سے 22 جون 2024 تک (فوری) معاملات کی سماعت کریں گے اور جسٹس محمد یوسف وانی 24 سے29 جون 2024 تک عدالت کی صدارت کریں گے۔سرینگر ونگ میں، جسٹس موکشہ کھجوریہ کاظمی 17 سے22 جون 2024تک معاملات کی سماعت کریں گے اور جسٹس وسیم صادق نرگل 24 سے 29 جون 2024 تک عدالت کی نگرانی کریں گے۔