عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی 16 مارچ کو نافذ ہونے والے الیکشن ضابطہ اخلاق کو ہٹا دیا گیا ۔مرکزی کابینہ کے سکریٹری اور ریاستی چیف سکریٹریوں کو ایک مواصلت میں، الیکشن کمیشن نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات اور اروناچل پردیش، سکم، اڈیشہ اور آندھرا پردیش میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے ساتھ ساتھ کچھ اسمبلی ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا گیا ہے، لہٰذاضابطہ اخلاق فوری اثر سے ہٹادیا جاتا ہے۔انتخابی ضابطہ ایک ایسے دن اٹھا لیا گیا جب راجیو کمار کی قیادت میں الیکشن کمیشن نے جیتنے والے امیدواروں کی ایک فہرست صدر دروپدی مرمو کو سونپی، جس نے 18ویں لوک سبھا کی تشکیل کے عمل کو آگے بڑھایا۔اگرچہ اسے کوئی قانونی حمایت حاصل نہیں ہے تاہم سپریم کورٹ نے کئی مواقع پر اس کے تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی کسی بھی خلاف ورزی کی تحقیقات اور سزا سنانے کا مکمل اختیار رکھتا ہے۔انتخابی ضابطہ کی ابتدا کیرالہ میں 1960 کے اسمبلی انتخابات کے دوران ہوئی ہے ۔