عظمیٰ نیوز سروس
ڈوڈہ//ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے ڈی سی کمپلیکس میں منعقدہ میٹنگ میں جوونائل جسٹس بورڈ اور چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں جڑواں اداروں کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے حکمت عملی اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جووینائل جسٹس بورڈ کے کاموں اور سرگرمیوں کو بہتر بنانے کیلئے متعدد پیرامیٹرز پر ایک مکمل بحث ہوئی۔ معاملات کے انتظام، بحالی کے پروگرام، نوعمروں کے لئے قانونی امداد، اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی پر غور و خوض کیا گیا۔ اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا کہ بورڈ موثر طریقے سے کام کرے اور نابالغوں کو ضروری مدد اور رہنمائی حاصل ہو۔میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر (سی پی او) منیش کمار نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پروجیکٹ آفیسر آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ پوشن ایس پرمجیت سنگھ، چیف ایجوکیشن آفیسر (سی ای او) پی ایل تھاپا اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) شکیل الرحمان۔ کے علاوہ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے چیئرپرسن اور ممبران، جووینائل جسٹس بورڈ ڈوڈہ کے ممبران، سماجی کارکنان اور ڈوڈہ پولیس اسٹیشن کے خواتین سیل کے نمائندے بھی موجود تھے۔اس میٹنگ نے ضلع میں بچوں اور نابالغوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈر محکموں اور تنظیموں کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ میٹنگ میں بچوں کی بہبود اور نوعمروں کے انصاف میں شامل تمام افراد کیلئے مسلسل نگرانی اور تشخیص، بین محکمہ جاتی رابطہ کاری اور صلاحیت سازی کے اقدامات کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔